اسپین اور اٹلی میں ہلاکتوں میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمیکر دی گئی۔

کورونا وائرس سے شدید متاثرہ یورپی ممالک اسپین اور اٹلی نے ہلاکتوں میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کردی ہے۔

 اٹلی ( تیز ترین ) اٹلی میں گذشتہ دن 431 ہلاکتیں ہوئی تھیں جو کہ گذشتہ تین ہفتوں کے مقابلے میں کم ترین تعداد ہے۔ اٹلی کے لیے خراب ترین صورت حال 28 مارچ کو تھی جب کورونا سے 971 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اٹلی میں اب تک ایک لاکھ 56 ہزار 363 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 19 ہزار 899 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اٹلی میں کتابوں ، اسٹیشنری اور بچوں کے گارمنٹس جیسی کچھ غیر ضروری اشیا کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن تاحال فیکٹریاں جو کہ اٹلی کی صنعت کا بنیادی جز ہیں، انہیں کھولنے کی اجازت نہیں ملی۔ حکام کے مطابق اٹلی میں لاک ڈاؤن کا یہ سلسلہ 3 مئی تک جاری رہے گا۔ آئندہ کی صورتحال کے مطابق پالیسی بعد مین طے کی جائے گی۔ دوسری جانب اسپین میں مزید 280 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جب کہ گذشتہ روز ایسٹر کے موقع پر 619 ہلاکتیں ہوئی تھیں،  جوکہ حالیہ دنوں کے مقابلے میں قدرے کم ہیں۔ ہلاکتوں کے حوالے سے اسپین کے لیے بدترین دن 3 اپریل کا تھا جس دن 950 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے تھے۔ اس وقت تک اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار 490 ہوچکی ہے جب کہ 17 ہزار 490 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین، امریکا اور اٹلی کے بعد دنیا بھر میں اموات کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے۔ ہسپانوی حکومت نے کورونا کے ساتھ معیشت کے مسائل پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن میںکسی حد تک نرمی کی ہے۔ آج پیر کےدن تعمیراتی اور پیداواری صنعت سے متعلق افراد کو کام پر جانے کی اجات دی گئی۔ اس کے علاوہ صفائی، سیکیورٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں کے ملازمین بھی کام پر لوٹ آئے ہیں۔ تاہم ان سب کو مکمل احتیاط ابرتنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈنمارک نے بدھ سے اسکول اور ڈے کیئر سینٹرز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ ڈینش وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پانچویں جماعت تک 11 سال تک کے بچوں کے کام کرنے والے والدین اطمینان کے ساتھ اپنے کام پر جاسکیں۔ ہمیں ان افراد کی ضرورت ہے کیونکہ بہت سے کام ادھورے رہ گئے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.