ملک میں آج کورونا سے مزید 4 افراد وفات پاگئے۔ مجموعی طور پر 95 جانیں گئیں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 5487 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) ملک بھر سے آج کورونا کے مزید 255 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔ 4 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں ہونے والی 95 اموات میں سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 34، سندھ 31 اور پنجاب میں 24 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک مریض فوت ہوا۔ آج ملک میں کورونا کے مزید 255 مریضوں کا اندراج ہوا۔ آج پنجاب میں 192 نئے مریض اور 3 اموات، سندھ میں 41 نئے مریض اور ایک مریض فوت ہوا۔ گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان 1، جب کہ اسلام آباد میں 12 نئے مریض درج ہوئے۔ سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 41 نئے مریض اور 1 جان ضائع ہوئی۔ جس کے بعد صوبے میں مجموعی مریضوں کی تعداد 1452 اور اموات 31 ہوگئی ہیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے مریضوں اور اموات کی تصدیق کی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 419 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں آج کورونا وائرس کے مزید 192 مریض درج ہوئے، اور 3 مریض زندگی کی بازی ہارے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے مجموعی مریض 2656 ہوگئے ہیں، جب کہ مجموعی اموات 24  ہوگئی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.