وزیراعظم کی ملک بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرگرفتار افرادکو رہاکرنےکی ہدایت۔

وزیراعظم عمران خان نے  بیرون ملک پھنسے بے روزگار اور محنت کش افراد کو وطن واپس لانے کے لیے فوری انتظامات کی بھی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے اور 4 یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی ہے۔ اس حوالے سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کئی شہریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ لیکن وزیراعظم نے گرفتار افراد کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرگرفتارافراد کوفوری طور پر رہاکرنےکی ہدایت کی ہے، جس کے بعد وزارت داخلہ کے ذریعے گرفتار افراد کی رہائی کے لیے ہدایات صوبوں کو دی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے بیرون ملک پھنسے بیروزگار اور محنت کش افراد کو واپس لانے کے لیے فوری انتظامات کرنے اور بیرون ملک سے لائے جانے والے افراد کے لیے قرنطینہ سینٹرز بنانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ یاد رہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات میں لاک ڈاؤن کے باعث کئی ہزار پاکستانی افراد بیروزگار ہوچکے ہیں، جنہوں نے حکومت سے وطن واپس لانے کی درخواست ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.