وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی اور داخلی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ جبکہ کورونا سے ملک میں پیداہونے والی صورتحال اور اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران ملک میں تعینات فوج اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا، جبکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے امداد اور ریلیف کی وفاق سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں تقسیم پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کو بھارت کی جانب لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جاری بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی گئی، جبکہ ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور پاک فوج کی جوابی کارروائی سےآگاہ کیا گیا۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاک فوج تعینات ہے، جبکہ مہلک وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.