کراچی کے تاجروں کا کل سے کاروبار کھولنے کا اعلان۔

کراچی کی مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے کل سے کاروبار کھولنے کا اعلان ۔

کراچی (تیز ترین ) پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کہا کہ 28 دن سے کراچی بند ہے اور لوگ سسک رہے ہیں۔ کراچی سے کشمور تک کا تاجر بدحالی اور مشکالات کا شکار ہے۔ چھوٹے تاجر اوران کے ملازم فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ جمیل پراچہ کا کہنا تھاکہ دوسرا راستہ یہ ہےکہ اہل خانہ کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ جائیں اور دکانوں کی چابیاں وزیراعلیٰ ہاؤس میں جمع کرادیں۔ ہم نے پہلے اعلان کیا لیکن وزیراعلیٰ اور گورنرسندھ نےکوئی رابطہ نہیں کیا۔ لہٰذا تمام تر صورتحال کی ذمہ داری وزیراعلیٰ اورگورنرہاؤس پر عائد ہوتی ہے۔ تاجر رہنما رضوان عرفان نے کہا کہ  اب مزید لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتے۔ کل سے ہم اپنا کاروبار کھولیں گے۔   ہم تمام حفاظتی اقدامات اپنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے فیصلے کا احترام کیا اور ہم نے ساتھ دیا، لیکن لاکھوں لوگ ہمارے پاس ملازم ہیں جنہیں ایک ماہ کی تنخواہ دے دی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.