لاک ڈاؤن، غریبوں کیلئے چاول کی اے ٹی ایم مشینیں نصب کر دی گئی

ویتنام (تیز ترین ) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تقریبا پوری دنیا ہی لاک ڈائون میں ہے، جس کے باعث غریب طبقہ کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کے لیے پریشان ہے۔ ویتنام میں ایسے ہی ضرورت مندوں کی مدد کے لیے چاول کی اے ٹی ایم مشینیں لگائی گئی ہیں۔ ۔ویتنام میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر 265 مریج ہی درج ہوئے ہیں اور تاحال کوئی ہالکت بھی نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ویتنام حکومت نے چھوٹی مارکیٹیں، کاروبار اور عوامی مقامات وغیرہ بند کر رکھے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث وہاں بھی غریب طبقہ کھانے پینے کی اشیا کے لیے پریشان ہے۔ اس غرض سے وہاں مخیر افراد نے ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں جگہ جگہ چاول کی اے ٹی ایم مشینیں نصب کردی ہیں۔ ویتنام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک چاول کی مشینوں سے بیگز بھرے جاسکتے ہیں۔ جس کہ لیے ضروری ہے کہ تمام افراد 6 فٹ کے فاصلے پہ کھڑے ہوں۔ رپورٹس کے مطابق ہنوئی کے علاوہ ملک کے دیگر مقامات پر بھی راشن کے لیے اے ٹی ایم مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.