پنجاب کے سرکاری محکمے 15 اپریل سے کھلیں گے۔

سرکاری محکمے سیکرٹریٹ میں محدود سٹاف کے ساتھ کام کریں گے، پنجاب سول سیکٹریٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

لاہور (تیز ترین )  پنجاب کے سرکاری محکمے 15 اپریل سے کھلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری اداروں کو لاک ڈاؤن کے باعث 14 اپریل تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا تھا،جنہیں 15 اپریل سے کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جب کہ پنجاب سول سیکٹریٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کیاہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری محکمے سیکرٹریٹ میں محدود سٹاف کے ساتھ کام کریں گے۔صوبائی حکومت کے تمام سیکرٹریز کے دفاتر کھلیں گے۔ دیگر دفاتر خودمختار ہیں۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں مزید 10 دن کیلئے لاک ڈاؤن میں توسیع پر قومی رابطہ کمیٹی میں متفقہ فیصلہ ہ گیا۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن کے کی تجویز کو زیر بحث لایا گیا، جس کے بعد قومی رابطہ کمیٹی نے مزید 10 روز تک لاک ڈاؤن میں توسیع دینے کی تجویز پر اتفاق کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں 10 کم خطرناک انڈسٹریز کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دیئے جانے کا امکان ہے۔ آٹو موبائل ، اسیمبلز ، بک شاپس کو لاک ڈاؤن میں رعایت ملنے کا امکان ہے۔ صنعتوں کو استثنیٰ آئندہ دو مراحل میں دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق اپنی تجویز پیش کی ہے کہ وفاقی حکومتی تمام فیصلے سندھ کی تجاویزکو مدنظررکھ کر کرے۔جس پر قومی رابطہ کمیٹی نے لاک ڈاؤن سے متعلق صوبوں کے ساتھ مل کرمشترکہ فیصلے کرنے پر اتفاق کیا۔ اسی طرح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز کل کھول دیاجائے گا۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس سے قبل صوبائی وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جگھڑا نے کہا ہے کہ لاک ڈآؤن رمضان تک جاری رہے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.