اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں10 نئے مریض درج، کرونا متاثرین کی تعداد 6000 سے تجاوز کرگئی۔

لاہور سمیت پنجاب کے چڑیا گھروں اور سفاری پارکس میں جانوروں کے کورونا ٹیسٹ ہونے لگے۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں10 نئے مریضوں کے ااندراج کے بعد  پاکستان  میں  کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار146ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 2945، سندھ 1518، خیبر پختونخوا 865،  بلوچستان 240، گلگت بلتستان 234،  اسلام آباد میں 140 اور آزادکشمیر میں 46 مریض ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک 6146 افراد وائرس سے متاثر جبکہ 113 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر ملک میں 272 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اب تک اس بیماری سے ملک میں مجموعی طور پر 108 افراد فوت ہوئے ہیں، جبکہ 1446 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ یکم اپریل سے ملک میں اموات اور مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 15 دنوں کے دوران ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 14 اموات تک ریکارڈ ہوئی ہیں۔ اگرچہ حکومتی سطح پر کورونا وائرس کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم اس کا پھیلاﺅجاری ہے۔ حکومت کی جانب سے ملک میں مزید 2 ہفتوں کے لیے جزوی لاک ڈاﺅن میں توسیع کی گئی ہے، لیکن ساتھ ہی مختلف شعبوں کو کھولنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ اگر آج بدھ کے کرونا مریضوں کی بات کریں تو ابھی تک 163 نئے مریض درج ہوئے اور 6 اموات  ہوچکی ہیں۔ سندھ میں بدھ کو کورونا وائرس کے 150 مریضوں اور 6 اموات کی تصدیق کی گئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.