ڈاکٹرز کی محنت کا ثمر حاصل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ یاسمین راشد

ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال سے 24، میو ہسپتال سے 5 افراد صحت یاب ہو گئے۔ جبکہ دونوں ہسپتالوں میں صحت یاب ہونےو الے افراد کی مجموعی تعداد 93 ہو گئی۔ صوبائی وزیر صحت

لاہور( تیز ترین ) ڈاکٹروں کی محنت رنگ لانے لگی۔  لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فیلڈ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈاکٹروں کی محنت کا ثمر ملنا شرو ع ہو گیا ہے۔ آج ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال میں سے 24 افراد صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں، جبکہ میو ہسپتال سے 5 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ حکومت نے ڈاکٹروں اور مریضوں کے لئے مکمل سہولیات فراہم کی ہیں، اور ہر ممکن طریقے سے علاج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کے علاج کے لئے حکومت نے وافر وسائل مختص کئے ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئےو زیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سےاعلان کیا گیا ہے کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹ ک استعداد 10 ہزار تک بڑھا دی جائے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہہ پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اور 4500 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ 8 نئی لیبارٹریز بنانے کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔ ۔فیلڈ اسپتال لاہور،  راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ فیلڈ ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد 10ہزار تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ یادرہے کہ  پنجاب  میں  کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2945 ہوگئی ہے اور28 افراد فوت ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.