سود کی چھوٹ، آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض ایک سال کے لیے منجمد کر نے کا باضابط اعلان جاری کردیا۔

عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں آج پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے

واشنگٹن ( تیز ترین ) انٹرنیشنل مانٹیری فنڈ (آئی ایم ایف)  نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرض ایک سال کے لیے منجمد کر نے کا باضابط اعلان جاری کردیا ہے۔  آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو رواں سال 40 ارب ڈالرز کے قرضے واپس کرنے ہیں تاہم کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ترقی پذیر ممالک نے آئی ایم ایف سے قرضے منجمد کرنے کی درخواست کیی تھی۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطابق جی 20 ممالک یہ قرضے ایک سال کے لیے منجمد کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں، جس کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے 40 ارب ڈالرز کے قرض ایک سال کے لیے منجمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق 40 ارب ڈالرز میں سے 20 ارب ڈالرز کے قرضے سعودی عرب منجمد کرے گا۔ قرضے منجمد کرنے کا مقصد متاثر ممالک کو صحت و معاشی مسائل میں مدد دینا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ جی 20 ممالک یہ قرضے ایک سال کے لیے منجمد کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔ 40 ارب ڈالرز میں سے 20 ارب ڈالرز کے قرضے سعودی عرب منجمد کرے گا۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان سمیت 76 ممالک اس سہولت سے مستفید ہونگے۔.

Facebook Comments

POST A COMMENT.