کورونا وائرس کیخلاف ایک ویکسین کافی نہیں ہوگی

ایک ویکسین پوری دنیا کی آبادی کی ضرورت کو پورا نہیں کر سکتی ، چین نے بھی تین ویکسینز تیار کی ہیں ۔ برطانوی دوا ساز کمپنی کا دعویٰ

مانچسٹر( تیز ترین ) برطانوی دواساز کمپنی جی ایس کا دعویٰ ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ایک زیادہ دوائیں تیار کرنی ہونگی۔ چیف ایگزیکٹیو ایما کا کہنا تھا کہ ہمارا دارہ مختلف اداروں کے ساتھ مل کر دوا تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین تیار کرنے کیلئے ایک طویل مرحلہ چاہیئے ہوگا۔ زیادہ ویکسین کی ضرورت اس لئے ضروری ہے کیونکہ ایک ویکسین پوری دنیا کی آبادی کے لئے ناکافی ہوگی۔  کورونا وائرس نے پوری  دنیا میں بحران پیدا کر دیا ہے۔  چین میں بھی تین ویکسینز تیار کی جاچکی ہیں جن میں سے ایک دوسرے مرحلے میں جبکہ 2 پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.