پنجاب میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کانیاشیڈول جاری ہوگیا۔

میٹرک اورانٹرمیڈیٹ دونوں کے پریکٹیکل نہیں ہوں گے بلکہ صرف تھیوری پرچےلئےجائیں گے اور اگر4 جون تک کوروناوائرس ختم نہ ہواتویہ شیڈول منسوخ تصورکیاجائےگا۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین

لاہور( تیز ترین ) پنجاب میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔  پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق میٹرک اورانٹرمیڈیٹ دونوں کے پریکٹیکلزنہیں ہوں گے، بلکہ صرف تھیوری پرچےلئےجائیں گے۔ اگر 4 جون تک کوروناوائرس ختم نہ ہواتویہ شیڈول منسوخ تصورکیاجائےگا۔ ۔مراسلے کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دی گئی تاریخ کے مطابق امتحانات کی تیاری شروع کر دیں۔ امتحانات کی تاریخوں کی بارے میں بتایا گیا ہے کہ دسویں جماعت کے امتحانات مکمل ہو چکے ہیں جس کے بعد ان کے نتائج کا اعلان جولائی کے تیسرے ہفتے میں کر دیا جائے گا، جبکہ نویں جماعت تھیوری امتحانات 18 جون سے 27 جون تک ہوں گےاورنتائج کا اعلان ستمبرکے پہلے ہفتہ میں ہوگا۔ انٹرمیڈیٹ سالِ دوئم کےامتحانات 29 جون سے 27 جولائی کےدرمیان ہوں گےاورنتائج کااعلان ستمبرکے دوسرے ہفتہ میں ہوگا۔ اسی طرح سالِ اول کےامتحانات 10 جولائی سے20 جولائی ہوں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.