وزیر اعظم نے ایف آئی اے کو اعلی عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیدیا۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی حالیہ مہم کا سختی سے نوٹس لیا ہے جس میں ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد ( تیز ترین ) وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی حالیہ مہم کا سختی سے نوٹس لیا ہے جس میں ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی کہ وہ اس مذموم مہم میں ملوث ملزمان کا پتہچلانے کیلئے معاملے کی تحقیقات کریں۔ انہوں نے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.