پنجاب پولیس میں 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس میں 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔

لاہور (تیز ترین ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کیے جائیں گے۔ خالی آسامیوں پر رواں مالی سال 5 ہزارکانسٹیبل بھرتی ہوں گے جب کہ 5 ہزار مزید کانسٹیبل اگلے مالی سال بھرتی کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس نفری کی کمی دور کرنے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.