اومان سے 150 پاکستانی کراچی پہنچ گئے، 55 عمانی وطن روانہ۔

مسقط میں پھنسے 150 پاکستانیوں کو عمان کی سلام ائری کی خصوصی پرواز نے کراچی پہنچا دیا، جب کہ پاکستان سے 15 خواتین سمیت 55 عمانی شہریوں کو مسقط روانہ کردیا گیا۔

کراچی (تیز ترین ) سلام ایئر کی فلائٹ اوـ وی 9205 کے مسافروں میں عمان سے بے دخل کیے گئے پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ بے دخل افراد مسقط کی جیل میں قید تھے، اور کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے عمان کے سلطان کی خصوصی ہدایت پر انہیں رہا کر کے پاکستان بھیجا گیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی پہنچتے ہی تمام مسافروں کو کورونا وائرس کی سکریننگ کے بعد خصوصی انتظامات کے تحت قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر کراچی کی ہدایت پر چھ خصوصی ائیرکنڈیشن مسافر گاڑیاں کراچی ائریپورٹ پر مامور کی گئی تھیں۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق عمان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے سلام ائرا کی خصوصی پرواز کو اپنے شہری واپس لے جانے کے لیے کراچی لینڈنگ کی اجازت دی۔ کراچی کے عمان قونصلیٹ کے توسط سے 15 خواتین سمیت 55 مسافر اسی فلائٹ او ـ وی 9206 کے ذریعے مسقط گئے۔ جناح ٹرمینل پر سول ایوی ایشن اسٹاف نے ان مسافروں کو اسکیننگ کے بعد مکمل سینی ٹائز کیا جب کہ ان کے سامان پر بھی جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔ عمان قونصلیٹ کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق ہی تمام مسافروں کو فلائٹ کے لیے بورڈنگ دی گئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.