اٹلی میں ڈاکٹرز اور نرسوں کی کورونا سے ہلاکتوں کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔

عالمگیر وباء کورونا سے متعلق آئے دن سوشل میڈیا پر  جھوٹی افواہیں اور خبریں گردش کرنے کا سلسلہ جاری۔  

روم (تیز ترین ) حال ہی میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ایک اور خبر جھوٹی نکلی جس کی ایک تصویر لاتعداد لوگوں نے شیئر کی ۔ جس میں اٹلی کے 200 سے زائد ڈاکٹروں اور نرسوں کو کورونا سے ہلاک دکھایا گیا۔جو کہ بالکل جھوٹی خبر ہے جب کہ  یہ تصویر اٹلی میں ہلاک ڈاکٹروں اور نرسوں کی نہیں بلکہ امریکی میڈیکل ٹی وی سیریز گریز ایناٹومی کی ہے۔  یہ تصویر پہلی بار 24 مارچ کو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھی، جس کے بعد اس تصویر کو بے شمار لوگوں کی جانب سے شیئر کیا گیا۔
اٹلی میں کورونا سے اب تک 22 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، تاہم یہ کہنا بالکل غلط اور جھوٹ ہے کہ یہ تصویر اٹلی میں ہلاک ڈاکٹروں اور نرسوں کی ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کرتی رہی کہ روس میں لوگوں کو  گھروں میں رہنے کے لیے باہر سڑکوں پر شیر چھوڑدئے گئے، تاکہ وہ گھروں سے نہ نکلیں۔ وہ خبر بھی ایک جھوٹی خبر تھی جسے متعدد صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا

Facebook Comments

POST A COMMENT.