بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث پھنسے 41 افراد وطن واپس پہنچ گئے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہیں پھنس جانے والے 41 پاکستانی واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

لاہور (تیز ترین ) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق یہ پاکستانی بھارت میں علاج، زیارت اور سیاحت کی غرض سے گئے تھے اور بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے آگرہ، دہلی، ہریانہ اور مشرقی پنجاب میں پھنس گئے تھے۔ یاد رہے کہ کورونا کے باعث واہگہ، اٹاری سرحد بھی بند ہے، لیکن  آج خاص طور پر اسے کھولا گیا تھا۔ پاکستانی ہائی کمیشن  کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں اپنے لوگوں کی ہر ممکن مدد کر رہا ہے اور مزید 145 پاکستانیوں کو جلد وطن واپس بھجوایا جائے گا۔ بھا رت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 24 مارچ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کررکھا ہے، جو ابتدائی 21 دنوں کے لیےلاک ڈاؤن کیا گیا تھا تاہم بعدازاں اس میں 19روز کی توسیع کرکے اسے 3 مئی تک بڑھا دیا گیا جس کے باعث بہت سے غیر ملکی شہری بھارت میں پھنس گئے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.