امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوزکر گئی۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے

واشنگٹن ( تیز ترین)  امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ گئی۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباََ 31 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد امریکہ میں کرونا متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 10 سے زائد ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبروں کے مطابق  امریکہ  میں اس وقت 7 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وباء سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزارسے بڑھ چکی ہے۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ اموات  امریکہ میں ہوئی ہیں۔ کرونا سے اب تک 22 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں 5 لاکھ 70 ہزار 771 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.