برطانوی حکومت نے پاکستان کو55 کروڑ ڈالر سے زائد امداد ینے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کورونا بحران سے نکلنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ دوست ممالک ہی مشکل وقت میں کام آتے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر کا ٹویٹ

اسلام آباد ( تیز ترین ) برطانوی حکومت نے پاکستان کو 55 کروڑ سے زائد امداد ینے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کورونا بحران سے نکلنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ دوست ملک ہی مشکل وقت میں کام آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی صورتحال میں ہمیں اپنے برتاؤ اور رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔ دوست ممالک ہی مشکل وقت میں کام آتے ہیں۔  سماجی فاصلے ہونے کے باوجود ہم اکٹھے ہیں۔  دنیا کو غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ دنیا میں مجموعی طور پر کروڑوں لوگ کورونا سے متاثرہو چکے ہیں، اور لاکھوں مریض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے پاکستان کو کورونا ریلیف کیلئے 55 کروڑ 66 لاکھ سے زائد امداد ینے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کورونا بحران سے نکلنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ برطانیہ کی جانب سے مالی مدد سے پاکستان کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح گزشتہ روز امریکا نے بھی پاکستان کو مزید 80 لاکھ ڈالرسے زائد امداد دینے کا اعلان کیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.