ملک میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر لاہور میں مریضوں کی بڑی تعداد صحتیاب ۔

صوبائی دارالحکومت میں اب تک 168 مریض جبکہ صوبہ بھر میں 650 سے زائد کرونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

لاہور ( تیز ترین ) ملک میں کرونا وباء سے سب سے زیادہ متاثرہونےوالے شہر لاہور میں مریضوں کی بڑی تعداد صحت یاب ہوئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں اب تک 168 مریض جبکہ صوبہ بھر میں ساڑھے چھ سو سے زائد کرونا متاثرین تندرست ہوچکے ہیں۔ جبکہ پنجاب سے کورونا کے مزید 19، مریض سامنے آئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے اب تک کل 37 اموات، 684 افراد صحت یاب، اور18 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ عوام حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.