گلگت بلتستان کورونا کو شکست دینے والا پہلا علاقہ بن گیا۔

گلگت میں کرونا مریضوں کی تعداد صرف 5، مجموعی طور پر 81۔ گلگت میں مقامی سطح پر کسی مریض میں وائرس منتقل نہیں ہوا۔ ڈائریکٹر محکمہ صحت گلگت بلتستان ڈویژن

گلگت ( تیز ترین ) پاکستان میں گلگت بلتستان کورونا کو شکست دینے والا پہلا علاقہ بن گیا۔ گلگت میں کرونا مریضوں کی تعداد 5 رہ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر کسی مریض میں وائرس منتقل نہیں ہوا۔ ڈائریکٹر محکمہ صحت گلگت بلتستان ڈویژن کے مطابق گلگت بلتستان میں مریض تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔ بلتستان میں کل 86 مریضوں میں سے 81 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7481 ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.