وزیرخارجہ ایس ایچ او پر برہم ہوگئے

کام کرنا ہے تو کرو لیکن بدتمیزی نہیں کرنے دوں گا۔ آئی جی بھی آگیا تو تھانے سے پکڑ لوں گا۔ شاہ محمود قریشی کا ایس ایچ او سے مکالمہ

ملتان ( تیز ترین ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں ایس ایچ او پر برہم ہوگئے۔ انہوں نے ایس ایچ او کو کہا کہ اگر کام کرنا کرو، بدتمیزی نہیں کرنے دوں گا۔ آئی جی بھی آگیا تو تھانے سے پکڑ لوں گا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قریبی ساتھی رانا افضل نے تھانہ ممتاز آباد کے ایس ایچ او کی شکایت کی کہ ان کا عوام کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں۔ شاہ محمود قریشی تھانہ ممتاز آباد پہنچ گئے۔ انہوں نے وہاں جاکر ایس ایچ او طاہر اعجاز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنا رویہ درست کریں۔ وزیر خارجہ کا ایس ایچ او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ “کام کرنا ہے تو کرو اگر نہیں کرنا تو نہ کرو، لیکن بدتمیزی برداشت نہیں کروں گا۔ کسی صورت عوام سے بدتمیزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اگر بدتمیزی کی تو چھوڑوں گا نہیں، اگر آئی جی پولیس بھی آگیا تو تمہیں تھانے سے پکڑ لوں گا”۔ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ایس ایچ او پر برہمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.