بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا شیڈول جاری کردیاگیا۔

پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے20 تا 28 اپریل پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلائی جائیں گیں۔ متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ملائیشیاء، آسٹریلیا، برطانیہ اور دیگر ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لایا جائےگا۔ ترجمان وزارت خارجہ

اسلام آباد ( تیز ترین ) وزارت خارجہ نے بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے20 تا 28 اپریل پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلائی جائیں گیں۔ ان پروازوں سے متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ملائیشیاء، آسٹریلیا، برطانیہ اور دیگر ممالک سے کرونا کے باعث محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائےگا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا تیسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔ 20 سے 28 اپریل تک 20 خصوصی پروازوں سے مختلف ممالک سے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق 20 اپریل کوجنوبی افریقہ،  متحدہ عرب امارات،  بحرین سے، 23 اپریل کو کوریا سے، 24 اپریل کوملائشیا، سنگاپور، برطانیہ، متحدہ عرب امارات سے، 26  اپریل کو آسٹریلیا اور28 اپریل کو متحدہ عرب امارات سے خصوصی پروازوں سے پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو دبئی سے لانے کیلئے ایک طیارہ لاہورسے بھیجا جائےگا۔ دبئی سے پروازپی کے 204 شام 5 بجے 250 مسافروں کو لاہور لائےگی۔ دوسری پرواز پی کے 8702 رات 10بجے 250 مسافروں کو لے کر لاہورآئے گی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے 2400 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جاچکا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پی آئی اے کا عملہ اس وقت مشکل وقت میں بہادری سے خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.