بیرون ممالک سے آنےوالے پاکستانیوں کو علاج اور سہولیات مفت فراہم کی جائیں۔ فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  بیرون ملک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو مفت علاج سمیت مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) مولانا فضل الرحماننے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں سے متعلق ویڈیو بیان میں کہا کہ اورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہنچے والے افراد سے قرنطینہ اور علاج کا خرچہ لیا جا رہا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کوعلاج سمیت مکمل سہولیات مفت فراہم کی جائیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک خصوصاً یورپ و مڈل ایسٹ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ سربراہ جے یو آئی نے  نے مزید کہا کہ بیرون ممالک شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وفاقی حکومت نے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی ہے اور اب وطن واپس آنے والے پاکستانی 7 دن ہوٹل میں رہیں گے، جس کا خرچہ بھی خودادا کرنا ہوگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.