وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس آئی کی صدر مملکت سے ملاقات۔

وزیر اعظم عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی اور قومی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام علیکم ( تیز ترین ) صدرمملکت عارف علوی نے کورونا سے نمٹنے کے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی اور وزیراعظم کی جانب سے ترقی پذیرممالک کے قرضوں کی ادائیگی کو مؤخر کرنےکی اپیل کو بھی سراہا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت مستحق افراد کی مدد کے لیے احساس  پروگرام سمیت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے۔ ملاقات میں علمائے کرام سے طے کردہ ایس او پیز  پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، جب کہ وزیراعظم نے صدر مملکت کی طرف سے رمضان میں عبادات کے  حوالے سے علمائے کرام میں اتفاق رائے پیداکرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوسرے مرحلے میں ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس ( ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر  بھارت کی طرف سے  لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی، جب کہ کوروناکے بہانے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس دوران کورونا کےموجودہ بحران کے باوجود مقبوضہ کشمیرکے عوام کو بنیادی سہولیات سےمحروم رکھنے پر بھی تشویش اظہار کیا گیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.