پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف رواں دواں

ڈالر کی قیمت 161 روپے 50 پیسے پر آگئی،ے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 540 ارب روپے کم ہو گیا

کراچی ( تیز ترین )  پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہونے کے بعد روپیہ کی قدر استحکام کی طرف گامزن ہے۔ آج ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی کے بعد ڈالر 161 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں میں ڈالر 2 روپے سستا ہوگیا، جس کے باعث ڈالر کی قیمت 163 روپے 49 پیسے سے کم ہو کر 161 روپے 50 پیسے پر آگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت کم ہونے سے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 540 ارب روپے کم ہو گیا ہے۔ جب کہ امریکی خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگئی ہیں۔  امریکی ڈبلیو ٹی آئی کے مئی میں ترسیل کے سودے منفی 37.63 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
ماہرین کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت تاریخ میں پہلی مرتبہ صفر سے بھی نیچے گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا لاک ڈاؤن سے سفری پابندیوں کے باعث تیل کی طلب 30 فیصد سے زیادہ گر چکی ہے جبکہ مسلسل پیداوار کے باعث عالمی آئل سٹاک میں بہت زیادہ اضافہ ہونے سے مزید سٹاک کی گنجائش تقریباً ختم ہوچکی ہے۔ کینیڈا کی آئل کمپنیوں نے پیر کو رات گئے اپنی پیداوار روکنے کا اعلان بھی کردیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.