ترکی کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والا اسلامی ملک

پاکستان کے دوست اور برادر ملک میں وائرس سے متاثرہمریضوں کی تعداد 95 ہزار سے زائد جبکہ اموات 2200 سے بڑھ گئیں۔

انقرہ ( تیز ترین ) ترکی کورونا وائرس کے باعث دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا اسلامی ملک بن گیا۔  پاکستان کے دوست برادر ملک میں وائرس سے متاثرہ کل کیسز کی تعداد 95 ہزار سے زائد اور اموات 2200 سے بڑھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دوست و برادر اسلامی ملک ترکی بھی کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔  ترکی  میں  کورونا متاثرین کی تعداد 95 ہزار سےزائد ہوگئی ہے۔ 2259 افراد فوت ہو چکے ہیں۔ جبکہ ترکی کے بعد ایران 84 ہزار سے زائد مریضوں اور 5200 سے زائد اموات کے ساتھ دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا اسلامی ملک ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.