جہلم کرونا وائرس کو شکست دینے کے قریب

پنجاب کے شہر میں کرونا وائرس کے بیشتر مریض صحتیاب ہوگئے، نئے کیسز رپورٹ ہونا بند، 3 میں سے 2 قرنطینہ مرکز خالی ہوگئے

جہلم ( تیز ترین ) جہلم سے کرونا سے متاثرین کے متعلق بڑی خوشخبری، پنجاب کے شہر میں کرونا متاثرین میں سے اکثر تندرست ہوگئے۔ نئے مریض بھی سامنے نہیں آئے۔ مجموعی طور پر 3 میں سے 2 قرنطینہ مرکز خالی ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کا شہر جہلم تیزی سے کرونا وائرس کو شکست دے رہا ہے۔ اطلاعات ہین کہ جہلم کرونا کو شکست دینے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ شہر میں اب تک 60 کرونا متاثرین کا انراج پوا تھا، جنہیں 3 قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا تھا۔ جبکہ کرونا متاثرین مین سے 3 افراد فوت بھی ہوئے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق مجموعی مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں، جس کے بعد 3 میں سے 2 قرنطینہ مراکز بند کر دیے گئے۔ باقی ایک قرنطینہ مرکز میں موجود مریض بھی تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ شہر میں کسی نئے مریض کے اندراج کی بھی اطلاعات نہیں ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.