برطانیہ کی جانب سے دو دن بعد کورونا وائرس کی ویکسین کے تجربات شروع کرنے کا اعلان۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے تیار کی جانے والی کرونا وباء کے لئے بنائی جانے والی ویکسین کی افادیت جاننے کیلئے انسانوں پر تجربات کا آغاز جمعرات سے کیا جائے گا

لندن ( تیز ترین )  برطانیہ کی جانب سے دو دن بعد کرونا وائرس کی ویکسین کے تجربات شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے تیار کی جانے والی ویکسین کی افادیت جاننے کیلئے انسانوں پر تجربات جمعرات سے شروع کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی محکمہ صحت سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کورونا وائرس کے علاج کیلئے ابتدائی طور پر ایک ویکسین تیار کر لی گئی ہے۔ اس ویکسین کی تیاری کے بعد اب انسانوں پر اس کے تجربات کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ماہرین دو دن بعد تیار کردہ ویکسین کی افادیت جانچنے کیلئے اس کا انسانوں پر تجربہ شروع کردیں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ دو دن بعد کئے جانے والے ان تجربات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔ اس ضمن میں اس وقت آکسفورڈ یونیورسٹی کے علاوہ  دنیا کے دیگر کئی ممالک بھی کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی کوششوں میں مگن ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.