لاہور سے راولپنڈی تک کا علاقہ کورونا کا ہاٹ سپاٹ بنا ہوا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب میں جی ٹی روڈ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ صوبائی وزیر صحت

لاہور( تیز ترین )  پنجاب میں کرونا سے لاہور تا راولپنڈی تک کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔  کورونا  وائرس کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت  ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ  پنجاب میں کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ لاہور سے راولپنڈی کا ہے۔ مجموعی طور پر پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد 4431 ہو گئی ہے۔ صحت پانے والے 800 افراد گھروں کو جا چکے ہیں۔ کورونا متاثرین 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں مجموعی طور پر 63 ہزار 395 ٹیسٹ کئےچکے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.