سعودی حکومت کی طرف سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس بجھوانے کے انتظامات کا حکم

سعودی فرماں رواں نےتمام پاکستانی و غیر ملکیوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانے کے انتظامات کرنے کا حکم دے دیا۔

ریاض ( تیز ترین ) سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کی راہ ہموار ہوگئی۔ سعودی فرماں رواں نے تمام پاکستانی وغیر ملکیوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانے کے انتظامات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی فرمان رواں شاہ سلمان کی جانب سے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کیلئے بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ فرماں رواں کی جانب سے سعودی حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ جن کے پاس ایگزٹ ری انٹری یا ایگزٹ ویزہ ہے، ان غیر ملکیوںکو ان کے ممالک واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔ یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ وہ تمام غیر ملکی جن کے ابشر اکاونٹ نہیں ہیں، وہ بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ سعودی عرب سے صرف 4 بڑے ائیرپورٹ ریاض ، جدہ ، مدینہ اور دمام سے غیر ملکیوں کی واپسی ممکن ہوگی۔ جو غیر ملکی ان شہروں سے دور رہتے ہیں ان شہروں کے ائیرپورٹ پہنچایا جائے گا۔ اپنے ممالک واپسی کے خواہشمند غیر ملکی افراد کے لئے اندارج کرانے کا طریقہ بھی وضح کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.