جرمنی میں مساجد 4 مئی سے کھولنے کے فیصلے کے بعد مسلمانوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔

برلن ( تیز ترین )  جرمنی نے تمام مساجد 4 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے ملک میں تمام مساجد 4 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔جرمنی میں آبادمسلم آبادی کے لئے یہ بڑی خوشخبری ہے۔ مساجد میں نماز با جماعت اور تراویح ہوں گی ۔ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے کی وجہ سے  جرمنی میں مساجد سمیت تمام عبادت گاہیں بند ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہر مسجد میں 50 افراد باجماعت نماز تراویح ادا کرسکیں گے اور تمام سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور حکومتی اقدامات پرعمل پیرا ہوں گے۔ جرمنی کی حکومت نے تعلیمی ادارے، ریل کار اور بس سروس سمیت دیگر ٹرانسپورٹ بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 148,453 سے سے زائد ہے جبکہ اموات کی تعداد 5086 تک جا پہنچی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.