حکومت دو دن میں فیصلہ کرلے بصورتِ دیگردکانیں کھول دیں گے۔ سربراہ کراچی تاجر اتحاد

سربراہ کراچی تاجر اتحاد نے حکومت سندھ کو کاروبار کھولنے سے متعلق دو روز میں فیصلہ کرنے کا وقت دے دیا۔

کراچی ( تیز ترین ) سربراہ کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ ہم کورونا پھیلانے کا سبب نہیں بننا چاہتے، لیکن کاروبار کھولنا چاہتے ہیں۔ اگر حکومت نے 2 سے 3 دن میں فیصلہ نہیں کیا تو دکانیں کھول لیں گے۔ یاد رہے کہ پورا ملک کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن سے گزر رہا ہے۔ اور وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کے لیے توسیع کردی گئی توسیع کے بعد لاک ڈاؤن 30 اپریل تک رہے گا۔


Facebook Comments

POST A COMMENT.