گھر رہیں، محفوظ رہیں، کرونا کے وار شدید ترین۔ مصدقہ مریضوں کی تعداد 10503 تک پہنچ گئی۔

مجموعی اموات 222 ، صحتیاب ہونے والے خوش نصیب 2156 ۔

اسلام آباد (تیز ترین ) پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 837 نئے مریضوں کے اندراج کے بعد ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 10503 ہوگئی، فوت ہونے والے مزید 13 افراد کے بعد کل اموات 222 ہوگئیں، جبکہ شفاء یاب ہونے والے 2156 خوش نصیب گھروں کو جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دینا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔
کرونا سے متاثر ہونے والے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 4590 ، سندھ 3373، خیبر پختونخواہ 1453، بلوچستان 552، گلگت بلتستان 290، اسلام آباد 194 جبکہ آزاد کشمیر میں51 مصدقہ کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کا اندراج ہوا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.