اپنے بحری جہازوں کیلئے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردینگے، ایران

ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کی امریکی صدرکی دھمکی کےجواب میں ایرانی جنرل کا کہنا ہے کہ وہ بھی اپنے بحری جہازوں کے لیے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردے گا۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) گذشتہ روز ایک ٹوئٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ  انہوں نے امریکی بحریہ کو حکم دیا ہےکہ اگر ایرانی مسلح بوٹس امریکی جہازوں کو خوفزدہ کریں تو انہیں تباہ و برباد کردیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایرانی مسلح بوٹس امریکی بحری جہازوں کے قریب آئیں تو امریکی نیوی انہیں تباہ کردے گی۔  اب ايرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم  امریکیوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم پُرعزم اورسنجیدہ ہیں۔ دشمن کی جانب سے کسی بھی عمل پہ فوری ردعمل دیا جائے گا۔ میجرجنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایرانی کشتیوں کو نقصان پہنچانے پرامریکی جہازوں اور فورسزکونشانہ بنانےکاکہہ دیا ہے۔ اپنی قومی سلامتی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کریں گے۔ یہ حالات گذشتہ دنوں امریکا کے لگائے گئے الزام کے بعد سامنے آئے۔ جس میں امریکہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاسداران انقلاب کی گن بوٹس خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے جہاز کو ہراساں کرنےوالی اقدامات کررہی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.