کورونا پاکستان کے تمام اضلاع میں پھیل چکا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت  کا کہنا ہے کہ کورونا پاکستان کے تمام اضلاع میں پھیل چکا ہے۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ  پاکستان میں کورونا مقامی طور پر پھیلنے کی شرح 79 فیصد ہے۔ ہم محدود وسائل کے باوجود کورونا کی روک تھام کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریض بڑھ رہے ہیں۔ بہرحال احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ہم اس وباء کو قابو کر سکتے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 ہزار  سے بڑھ چکی ہے، جن میں سے 230 افراد فوت ہوچکے ہیں۔

فوت ہونے والے 230 افراد میں سے میں اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں۔ جہاں کورونا سے 83 افراد فوت ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں 73، پنجاب میں 60، بلوچستان میں8 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں 3 ، 3 افراد اس مہلک وائرس کے باعث لمہ اجل بنے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.