چین کا ڈبلیو ایچ او کے لیے مزید 3 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان۔

امداد کا مقصد ترقی پذیر ملکوں کے نظام صحت میں بہتری لانا ہے، چینی وزارتِ خارجہ۔

بیجنگ ( تیز ترین ) چین نے عالمی ادارہ صحت کو کورونا سے لڑنے کے لیے مزید 3 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امداد کا مقصد ترقی پذیر ملکوں کے نظام صحت میں بہتری لانا ہے۔ چین قبل ازیں مارچ میں بھی عالمی ادارہ صحت کو 2 کروڑ ڈالرعطیہ دے چکا ہے۔چین کا ڈبلیو ایچ کو امداد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کوروونا وائرس سے پھیلنے والے وبائی مرض کے خلاف بین الاقوامی تعاون میں مدد فراہم کی جاسکے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.