ایان علی کی سوشل میڈیا پر واپسی

منی لانڈرنگ سے زبان زدِ عام ہونے والی ماڈل کافی عرصہ گمنام رہیں۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت حاصل کرنے والی ماڈل ایان علی نے سوشل میڈیا پر آکر اپنی طویل خاموشی توڑ دی ۔ ایان علی مارچ 2019 ء سے سوشل میڈیا سے غائب تھیں۔ اب انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹر پر واپسی اختیار کر لی اور آتے ہی نئے پراجیکٹ پرکام کی خبر بھی دےدی، تاہم اس بارے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ سال 2009ء سے اب تک آپ لوگوں کی جانب سے پیاراور مثبت سوچ کا اظہار کیا جارہا ہے، اور دعا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہو۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.