ناقص کارکردگی کی وجہ سے چیف سیکرٹری پنجاب تبدیل۔

چیف سیکرٹری اور ڈاکٹریاسمین راشد کا مئوقف ایک نہ ہونا بھی وجہ قرار، اعلی سطح اجلاسوں میں بھی چیف سیکرٹری کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ سینئر تجزیہ کار حامد میر

لاہور( تیز ترین ) سینئر تجزیہ کار اور صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری  پنجاب  کو  کورونا  صورتحال میں ناقص کارکردگی پر تبدیل کیا گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ سنٹر کے اعلی سطح اجلاسوں میں چیف سیکرٹری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کا مئوقف ایک نہیں ہوتا تھا۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں قریباََ دوسال میں چوتھا چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ اب چیف سیکرٹری کو مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے تبدیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جمعرات کو وہ بھی نیشنل کمانڈ کنٹرول سنٹر کے اجلاس میں موجود تھے جہاں دوسرے صوبوں کے وزراء اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز بھی تھے۔ دوسرے صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے تمام سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیے لیکن چیف سیکرٹری اعظم سلیمان بس ایک دوجملے بول کر خاموش ہوجاتے تھے۔ میرا خیال ہے اسی بنیاد پر ان کو تبدیل کیا گیا ہے۔ کرونا وباء کے معاملے پہ ان کا کہنا تھا کہ وزیرصحت پنجاب اور چیف سیکرٹری دونوں کا مئوقف الگ الگ ہوتا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.