موسم گرما کی آمد سے کرونا کمزور ہونے لگا۔ امریکی تحقیق

وائرس اندرونی اور خشک جگہوں پر زندہ وہنےوالا مہلک وائرس تیز دھوپ اور گرمی سے کمزور پڑنے لگا، سیکرٹری سائنس امریکہ

امریکہ ( تیز ترین )  کورونا وائرس موسم گرما میں تیزی سے کم ہو رہا ہے۔  امریکی ڈیپارمنٹ آف ہوم سیکیورٹی میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس موسم گرما میں کم پھیل رہا ہے اور نسبتاََ کم لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے سیکرٹری سائنس کا کہنا تھا کہ وائرس اندرونی اور خشک جگہوں پر زیادہ دیرتک زندہ رہتا ہے، تیز دھوپ اور گرمی سے وائرس کمزور ہو رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم لوگ کورونا سے بچاؤ کی احتیاط چھوڑ دیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ لوگوں کو چاہیئےکہ وہ احتیاط جاری رکھیں۔ ۔امریکی نائب صدرمائیک پنس کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں تازہ اعداد و شمار خوش آئند ہیں اور موسم گرما تک ہم کورونا کو شکست دے دیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.