انڈیا، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس نے لڑکوں کی چیخیں نکال دیں۔

انڈین ریاست تامل ناڈو کی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے لڑکوں کو ہوش ٹھکانے لگا دئے۔

تامل ناڈو (تیز ترین ) انڈیا کی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 5 بڑے شہروں چنئی، کوئمبتور، مادورائی، تریپور اور سالم میں مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ کرایا ہے ۔ مکمل لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے لڑکے مقامی پولیس کی گرفت میں آئے تو نایاب سزا سے دوچار ہوئے۔

پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سوار تین لڑکوں کو پولیس ناکے پر روک لیتی ہے۔ پولیس اہلکار نوجوانوں کو اٹھا کر ایمبولینس میں ڈالتے ہیں، جس میں پہلے سے موجود مریض کو کورونا وائرس سے متاثرہ قرار دیا گیا ہے۔  نوجوان زبردستی ایمبولینس میں ڈالنے پر شدید مزاحمت کرتے ہیں، لیکن سپاہی انہیں ایمبولینس میں بند کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ نوجوان جعلی مریض سے بچنے کیلئے اس سے بار بار معافی مانگتے رہے اور کرونا کے خوف سے میں مبتلا ہو کر ایمبولینس کی کھڑکیوں سے باہر کودے، اور آئندہ باہر نکلنے سے توبہ کرلی۔ ویڈیو کے آخر میں خاتون پولیس افسر نے واقعے پر معافی مانگی اور ساتھ ہی عوام سے سماجی فاصلہ رکھنے کی اپیل کی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.