ضلع چنیوٹ کرونا سے جنگ جیت گیا۔

ضلع چنیوٹ میں کورونا کے تمام 10 مریض صحت یاب ہو چکے۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

چنیوٹ ( تیز ترین )  ضلع چنیوٹ پاکستان کا وہ پہلا ضلع ہےجس نے کرونا کو شکست دے دی۔ تمام مریض صحتیاب ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے تصدیق کی ہے کہ ضلع چنیوٹ میں کورونا کےکل 10 مریض تھے جو صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی مریض نہیں ہے۔ اپنے دفتر میں جاری اجلاس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ قرنطینہ سنٹر فاسٹ یونیورسٹی سے کورونا کے آخری تین مریض بھی 2 بار رپورٹ نیگٹو آنے پر گھروں کو روانہ کر دیے گئے ہیں۔ اللہ پاک کا احسان ہے۔ مریضوں کی صحت یابی سے  کورونا وائرس ڈیوٹی پر متعین ڈاکٹرز، طبی عملہ کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران ، سی او ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، پیرا میڈیکل سٹاف ، نرسز و دیگر محکموں کے عملہ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ فرنٹ لائن پر کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات اس مشن کو کامیاب بنانے کیلئے کام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج کے افسران ہر لمحہ پوری طرح چوکس ہیں۔ انہوں نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس وائرس کو شکت دینے میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اورضروری بنیادی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہیں ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.