چینی اور جاپانی کمپنیوں کا کورونا ویکسین کے تجربات کیلئے پاکستان سے رابطہ۔

دونوں ممالک کی کمپنیوں نے رابطہ کیا ہے۔ چینی کمپنی سے ویکیسن سے متعلق تفصیلات طلب۔ ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد ( تیز ترین ) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ چینی اور جاپانی  میڈیکل کمپنیوں  نے کورونا ویکسین کے تجربات کیلئے رابطہ کیا ہے۔ پاکستان نے چینی کمپنی سے ویکیسن سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔ میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 50 ہزارسے بڑھ چکی ہے۔ 2 لاکھ کے قریب اموات اور 8 لاکھ 12 ہزار سے زائد مریض شفاء پاچکے ہیں۔ انہوں نے رمضان المبارک میں مزید احتیاط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نےواضح کیا کہ چینی میڈیکل ریسرچ کمپنی نے کورونا ویکسین کے تجربات کیلئے رابطہ کیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.