بھارتی ہوائی جہاز کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایندھن کے لئے لینڈنگ

ہفتے کے دن بھارتی ائیرلائن کے کارگو جہاز نے ایندھن بھروانے کیلئے پاکستانی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ بعد ازاں منزل کی جانب روانہ ہوگیا

اسلام آباد ( تیز ترین ) ہفتے کے دن بھارتی ائیرلائن کے کارگو جہاز نے ایندھن بھروانے کیلئے اسلام آباد  ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ بعد ازاں منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ائیرلائن کے ایک طیارے نے ہفتے کے دن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  کے  ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس کی کشیدگی کے بعد سے پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں۔ تاہم ہفتے کے دن ایک بھارتی کارگو طیارے کو ایندھن بھروانے کیلئے اسلام آباد ائیرپورٹ پراترنا پڑا۔ کارگو طیارہ ڈی ایم 2112 ہفتے کے دن بھارتی شہر کلکتہ سے جارجیا کیلئے اڑا۔ بعد ازاں طیارے نے ایندھن کی کمی کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ طیارہ ائیرپورٹ پر 40 منٹ تک موجود رہا۔ ایندھن بھروا لینے کے بعد منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کچھ دن قبل بھی پاکستان کی ائیرٹریفک کنٹرول نے بھارتی مسافر طیارے کو مدد فراہم کی تھی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.