پنجاب میں سرکاری افطار پارٹیوں پر پابندی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی کا حکم جاری کر دیا۔ پابندی کا اطلاق وزراء، سیکرٹریز اور دیگر سرکاری حکام پر ہوگا۔

لاہور ( تیز ترین ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران فضول خرچی سے بچنا ہے۔ اسی مقصد کے لیے سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ کر وسائل کو کورونا کی روک تھام کیلئے خرچ کرنا ہے۔ سرکاری وسائل کے استعمال میں نظم و ضبط کی پالیسی پر سختی سے کار بند رہنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کریں، ہم قومی وسائل کے امین ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.