ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

ایم ایم اے سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پشاور ( تیز ترین ) نچی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے منیر اوکزئی کے بیٹے اختر منیر نے بتایا کہ منیر خان اورکزئی ملاقات کے لیے آئے کسی متاثرہ شخص کی وجہ سے بیمار ہوئے ہیں۔ اختر منیر اورکزئی نے بتایا کہ منیرخان اورکزئی گزشتہ دن حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاورمیں وینٹی لیٹر پر تھےلیکن اب ان کی طبیعت پہلے سے بہترہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ والد منیر خان اورکزئی لاک ڈاون کی صورتحال میں گھر پر ہی رہے ہیں۔ دیگرفیملی ممبران کےبھی کورونا کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں ۔ منیر خان اورکزئی ایم ایم اے سے ضلع کُرم سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.