وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاون خصوصی کامران بنگش کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

Screenshot 3 5

پشاور (تیز ترین ) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران بنگش نے بتایا کہ گزشتہ دن طبیعت کی خرابی کے بعد صبح 6 بجے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا ٹیسٹ کرایا، جو مثبت آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ مثبت آنے پر  اپنے گھر میں قرنطینہ ہوگیا ہوں اور خاندان کےکل 11 افراد کے بھی ٹیسٹ کرارہا ہوں۔ ملک بھر میں کرونا متاثرین میں سے خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 1700 سے زائد ہے اور ملک بھر میں سب سے زیادہ 89 اموات بھی اسی صوبے میں ہوچکی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.