کراچی میں 5 ننھے بچے پانی کے گھڑے میں ڈوب کر جاں بحق۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 9 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔ گھڑے کے گرد حفاظتی دیوار نہ ہونے سے افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔ ورثاء کی جانب سے ذمہ دران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

کراچی ( تیز ترین ) سرجانی ٹاؤن میں پانی کے گڑھے میں نہاتےدو سگے بھائیوں سمیت 5 کم سن بچے جاں بحق ہوگئے۔ بچوں کی عمریں 9 سے 14 سال کے درمیان بتائی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق خالی پلاٹ میں 300 فٹ گہرا گڑھا کھود کر پانی جمع کیا گیا تھا، لیکن پلاٹ کے گرد کوئی حفاظتی دیوارنہ بنائی گئی۔  پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پانی کے تالاب نما گڑھے میں بچے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 7 اے میں پیش آیا۔ سرجانی ٹاؤن کے رہائشی علاقہ میں واقع پلاٹ میں 300 فٹ گہرا گھڑا کھودا گیا تھا جس کے گرد حفاظتی باڑ نہ لگائی گئی۔
عینی شاہدین اور پولیس کا کہنا ہے کہ بچے گڑھے میں جمع ہونے والے پانی میں نہانے کیلئے ابھی اترے ہی تھے کہ ڈوب گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں قانونی کارروائی کیلئے عباسی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 9 سالہ اسید احمد، اس کے بھائی 13 سالہ مقصود احمد، 14 سالہ زبیر، 13 سالہ ارمان طاہر اور 11 سالہ عبداللہ شامل ہیں ۔ ڈی ایس پی ایڈمن ویسٹ زون ناصر بخاری کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔ ایک بچہ بچ گیا تھا جس کے بیان سے صحیح صورتحال سامنے آئی۔پولیس ذرائع کے مطابق زیر تعمیر پلاٹ میں بیسمنٹ کے لئے گھڑا کھودا گیا تھا، لیکن کرونا کے باعث لگنے والی پابندیوں کے بعد تعمراتی کام بند پڑا تھا اور گھڑے میں پانی جمع تھا۔  گرمی کی شدت کے باعث یہ بچے گڑھے میں جمع ہونے والے پانی میں نہانے کے لیے اترے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ اہلیانِ علاقہ اور ورثاء کی جانب سے پلاٹ کے مالک اور واٹر بورڈ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.