سعودی عرب میں کرونا کے 1223 نئے مریض

مجموعی مریض 17522 ہوگئے۔ کل اموات 139 تک جا پہنچیں۔

ریاض ( تیز ترین ) سعودی عرب میں مزید 1223 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کرونا متاثرین کی تعداد 17522 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 3 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 139ہوگئی ہے۔  وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھتے ہی کورونا متاثرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
گزشتہ 24 گھمٹوں کے دوران تین افراد فوت ہوئے، انتقال کرنے والوں میں ایک سعودی شہری اور 2غیرملکی لوگ شامل ہیں۔ مجموعی طور پرشفایاب ہونے والے 2357 افراد گھروں کو جا چکے ہیں، جبکہ زیر علاج 15026 افراد میں سے 115 مریضوں کی حالت تویشناک بتائی جاتی ہے۔  سعودی حکومت نے رمضان شریف میں کرفیو میں کچھ نرمی کی ہے۔ یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب بھر میں جزوی طور پر کرفیو اٹھانے کا فرمان جاری کیا ہے جس پرعملد آمد گزشتہ دن اتوار سے ہوا۔ حکم نامے کے مطابق رمضان شریف کی نسبت سے اشیائے خورد و نوش کی خریداری کے لئے لوگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک باہر جا سکتے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.