سعودی عرب میں پھنسے بغیر اقامہ پاکستانیوں کے لئے مشکلات

بغیر اقامہ پاکستانیوں کو لیبر کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ، بے روزگار افراد کے لئے پاکستانی قونصل خانے میں راشن کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ( تیز ترین ) سعودی عرب میں پھنسے بغیر اقامہ پاکستانی افراد مشکلات کا شکار۔ ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق جن پاکستانیوں کے پاس اقامے نہیں ، ان کو لیبرکورٹ جانا پڑے گا۔ لیبر کورٹ میں بقایاجات کی واپسی کے ساتھ ان کے خروج کا معاملہ ممکن ہوگا۔ ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں پھنسے ایسے پاکستانی جن کے پاس اقامے نہیں ہیں، اور ان پاکستانیوں نے بقایاجات بھی ادا کرنے ہیں۔ انہیں چاہئیے کہ لیبر کورٹ جائیں وہاں بقایاجات کی ادائیگی کے بعد ان کا خروج لگ سکے گا۔ ترجمان دفتر خارنے واضح کیا کہ ان کا سعودی عرب سے خروج صرف لیبر کورٹ کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ جدہ میں پاکستانیوں کے لئے قونصل خانہ راشن کا انتظام کر رہا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی مزدور پریشان ہیں، جنہوں نے حکومت سے وطن واپسی کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں چھ سات ماہ سے تنخواہ نہیں ملیں۔ اقامے نہ بن سکے اور سعودی عرب میں پھنس گئے ہیں۔  ہمارے پاس خرچے کے لئے رقم بھی نہیں۔ ایک ماہ سے زائد بے روزگاری گزار چکے اور کھانے پینے کے لئے کچھ نہیں رہا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.